Buy website traffic cheap

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی کرسی بھی خطرات کی زدمیں ، تمام بڑی سیاسی جماعتیں عہدے سے ہٹانے کے لیے سرگرم ہوگئیں

لاہور(ڈیسک): چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، آئی جیز ، سینئر بیوروکریٹس کے بعد چاروں صوبوں کے گورنروں کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف، پی پی پی ، ق لیگ اور عوامی تحریک گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے یک زبان ہوگئی ہیں ۔ بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مؤقف ہے کہ چاروں گورنر ہاؤسز خاص طور پر پنجاب سے ن لیگ کی الیکشن مہم اور میڈیا سیل چلائے جارہے ہیں اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔