Buy website traffic cheap

ہارر

ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”سمر آف 84“ کے ٹریلیر نے دھوم مچادی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی نئی ہارر اور سنسنی سے بھرپور نئی فلم ”سمر آف 84“ کا ٹریلیز ریلیز کردیا گیا ہے. فلم کی کہانی ایک سیرئیل کلر کے گرد گھومتی ہے. فرانسس سیمارڈ کی ہدایتکاری میں یہ فلم بنائی گئی ہے. فلم میں نو عمر لڑکے اورلڑکیوں کے گروپ کو دکھایا گیا ہے جو اپنے پڑوس میں رہنے والے پولیس افسر کی پراسرار سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔اس دوران ان پر انکشاف ہوتا ہے کہ وہ پولیس افسر دراصل ایک سیریئل کلر ہے۔ واضح رہے کہ فلم 3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔