Buy website traffic cheap

ایشین گیمز

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آج اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا، ٹیم جیتنے کے لیے پرعزم

لاہور(ویب ڈیسک): )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں انشاء اللہ کامیابی قومی ٹیم کا مقدر بنے گی۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھرپور تیاری کروائی گئی ہے ان کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ ہالینڈ میں بھی ٹریننگ کا بندوبست کیا گیا تھا۔ہالینڈ میں کھلاڑیوں نے بیس روز ہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا تھا۔فزیکل ٹرینر ،شارٹ کارنر اسپیشلسٹ سمیت دیگر انٹرنیشنل کوچز کی ٹریننگ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ بھارت کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا لیکن ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔مجھے پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم ضرور جیتے گی۔انہوں نے پاکستان ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔