Buy website traffic cheap

پارلیمنٹ

ہڑپہ: ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی،تجاوزات کی بھر مار،جگہ جگہ رکشہ،ویگن سٹینڈقائم

ہڑپہ(نامہ نگار)ہڑپہ اسٹیشن سے جناح ٹاؤن ہڑپہ سے ر وزانہ کی بنیاد پر ہزاروں طلبہ وطالبات،متعدد سرکاری و نیم سرکار ملازمین مختلف شہروں میں پڑھنے اور اپنی ملازمتوں اور محنت مزدوری کرنے جاتے ہیں لیکن جب وہ مین جی ٹی روڈ ہڑپہ اور نائی والا روڈ پر پہنچتے ہیں تو سڑک کے دونوں کناروں پر فروٹ اور سبزی فروشوں کا سڑک پر قبضہ جگہ جگہ بنے رکشہ،ویگن سٹینڈدکانوں کے آگے لگے مختلف سٹال اور ان کے اپنے رکھے ہوئے سودا سلف کے ڈھیر جن کی وجہ سے 110فٹ چوڑی سڑک بمشکل 25/30فٹ رہ گئی ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے توں تکرار سے لڑائی جھگڑے تک کے معاملات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں ۔ ملتان ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ڈی سی ساہیوال ،ضلعی حکومت ساہیوال سمیت دیگر اداروں کو احکامات دئیے جنہوں نے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہ کیا ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ملتان ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے از خود نوٹس لیں ۔