Buy website traffic cheap

بینکوں

ہیکرز سے کھلاڑی بھی پریشان . بچاو کا طریقہ کار تیار

ہیکرز سے کھلاڑی بھی پریشان . بچاو کا طریقہ کار تیار……….کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے موبائیل فونز پر اضافی سافٹ ویئر کی تنصیب
لندن……..فیفا ورلڈ کپ میں شریک انگلش کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو گزشتہ روز خصوصی سکیورٹی بریفنگ دی گئی جس کے دوران انہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ وہ روس میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران خود کو ہیکرز سے جس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس حوالے سے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے موبائیل فونز پر اضافی سافٹ ویئر کی تنصیب کردی گئی ہے۔ منیجر گاریتھ ساؤتھ گیٹ کے پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کو نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کی جانب سے حال ہی میں یہ ہدایت موصول ہوئی تھی کہ انہیں موبائیل فونز سمیت دیگر آلات پر موجود ذاتی معلومات اور ڈیٹا کی جانب سے ہوشیار رہنا چاہئے کیونکہ روسی ہیکرز حالیہ برسوں کے دوران عالمی سطح پر سائبر حملے کر چکے ہیں جنہوں نے سائیکلسٹ بریڈلے وگنز کو بھی اپنا نشانہ بنایا تھا جس کے پیش نظر انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے ورلڈ کپ کے دوران ایسے کسی واقعے سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی مدد طلب کی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے موبائیل فونز پر اضافی سافٹ ویئر کی تنصیب کردی گئی ہے جن کو وطن واپسی کے بعد ہی ہٹایا جا سکے گا۔ انگلش فٹ بالرز کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ مشکلات سے بچاؤ کیلئے بینک اکاؤنٹ سمیت دیگر آن لائن سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں۔