Buy website traffic cheap


یہ ہے زندگی کی قیمت ؟ ایسی خبر کہ آنکھیں‌ نم ہو جائیں‌ (دلخراش ویڈیو)

یہ ہے زندگی کی قیمت ؟ ایسی خبر کہ آپ کی آنکھیں‌ بھی نم ہو جائیں‌
انتیسویں‌ افطاری سے چند لمحے قبل ہی ٹریفک وارڈن شاہد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا . دلخراش قصہ یوں‌کہ نو پارکنگ زور میں‌ گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے پر بے ضمیر بے حس درندہ صف انسان نے سب کے سامنے اپنی ریوالور سے شاہد سرور کو گولی مار دی . بتایا جاتا ہے کہ قاتل اسلام آباد کا ہی رہنے والا ہے اور جائیداد کے کاروبار سے منسلک ہے . مگر کسی کا کہنا ہے کہ شاید اُس کے والد ڈی ایس پی ہیں‌جو پہلے ہی اپنے اس بچے کی حرکتوں سے کافی بے زار ہیں . ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک زمرد نامی شخص نے شاہد سرور کے والد کو چار لاکھ کی رقم ادا کی ہے اور بچوں‌کی ایجوکیشن کی ذمہ داریاں‌ اُٹھانے کا کہا ہے .. اہل خانہ اور اہل علاقہ نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ اس خون خوار انسان کو عبرت ناک سزا دی جا سکے

 

————————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

حیدرآباد ٹاؤن، تیز رفتار مسافر کوچ، ڈمپر کے درمیان تصادم ،آٹھ مسافر جاں بحق ، 30 زخمی
حادثہ اس قدر شدید تھا ڈمپر اور بس کے ٹکرانے سے دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی گئی ،
مسافروں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا،زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے ،حادثہ ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا
حیدرآباد ٹاؤن(—–نواحی چک 84 شمالی کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان تصادم آٹھ مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ڈمپر اور بس کے ٹکرانے سے دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی گئی ، مسافروں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مسافر کوچ مسافروں کو لیکر براستہ سرگودھا منڈی بہاولدین سے ملتان جا رہی تھی وہ 84 شمالی موڑ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے تیر رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ٹریفک کے اس خوفناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی حادثے کے باعث مکمل طور پر بلاک ہوگیا تھانہ صدر سرگودھا کے ایس ایچ او محمدیوسف کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداداٹھ ہے مرنے والوں میں سجاد .محمد بخش. عامر شہزاد. اور عمران وغیرہشامل ہیں ایک جاں بحق مسافر کی تاحال شناخت نہ ہو سکی اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد میں محمد سہیل .محمد ریاض. محمد فہیم .نسرین بی بی. محمداشرف .خضر حیات. صغیر احمد. محمد آصف. عدیل احمد .قیصر عباس. محمد علی. محمد ثقلین. مشتاق احمد. عمران .حسین اللہ دتا.منظور احمد. غلام رسول. اور مقبول سمیت تیس افراد شامل ہیں ،زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے پولیس کے مطابق ٹریفک کا یہ خوفناک حادثہ ڈمپر اور مسافربس دونوں کے ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا حادثہ کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع سرگودھا میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات بیلگامتیز رفتار ڈمپر سے ہو رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور توفیق پولیس اس بارے میں کاروائی کرنے سے گریزاں ہے حال ہی میں فیصل آباد روڈ پر تھانہ عطا شہید کی حدود میں بھی دم پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔