Buy website traffic cheap

یومِ تاسیس

آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹوکلثوم نوازکی تعزیت کے لیے کل نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل(اتوار کو)سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے جبکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نوازشریف، مریم اور صفدرکو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل ختم ہوجائے گی۔