Buy website traffic cheap

ذرداری

آصف علی ذرداری نے سپریم کورٹ میں بیرونِ ملک اپنی جائیدادوں کے متعلق ایسا دعوٰ ی کردیا کہ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنامشکل ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): این آراوکیس میں سابق صدرآصف زرداری نے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے این آر او کیس میں بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،بیان حلفی آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جمع کرایا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتاہوں پاکستان سے باہرمیری کوئی جائیدادنہیں،میراپاکستان سے باہرکوئی بینک اکاؤنٹ نہیں،سابق صدر نے کہا کہ بیان حلفی میں جوبات کی ہے اس پرقائم ہوں۔