Buy website traffic cheap

فوادچوہدری

’’اب رکشے چنگ چی بند۔ہیلی کاپٹر چلیں گے،سینئر لیگی رہنماء نے فوادچوہدری نے مضحکہ خیز بیان کی دھجیاں اڑادیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال بارے فواد چوہدری کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب رکشے چنگ چی بند۔ہیلی کاپٹر چلیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بقول محترم فواد چوہدری صاحب 50/55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کا خرچہ ہے۔بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ہے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔قوم اس انکشاف پر فواد چوہدری صاحب کی ممنون ہیں،اب رکشے چنگ چی بند۔ہیلی کاپٹر چلیں گے۔