Buy website traffic cheap

اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل کرکے رہاکرنے کا حکم دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کی معطلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے جس کے مطابق ان کی سزاؤں کو معطل کرکے رہاکرنے کا حکم دیدیا ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے رواں برس 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے گرفتار کرلیا، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے واپس پاکستان آکر گرفتاری دے دی۔بعدازاں تینوں نے سزاؤں کےخلاف 16 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 5 سماعتوں میں وکلاءصفائی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا موقف سننے کے بعد آج فیصلہ سنایا ہے.