Buy website traffic cheap

فریال تالپور

اقامہ کیس: سابق صدرآصف ذرداری کے ہمشیرہ فریال تالپورکے گردگھیرامزید تنگ، سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو اہم حکم جاری

لاہور(ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی رہنماوں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے 4ستمبر تک الیکشن کمیشن کوفریال تالپوراوردیگرکےخلاف جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی مصروفیات کم ہوگئی ہیں،اب اقامے کے معاملات دیکھیں جائیں،تمام درخواستوں کوایک ساتھ سن کرفیصلہ کرناچاہتے ہیں۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے 4ستمبر تک الیکشن کمیشن کوفریال تالپوراوردیگرکےخلاف جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔