Buy website traffic cheap


اقوام متحدہ کاافغانستان میں جانی نقصان کے ضیاع پر اظہار تشویش

لاہور(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ عرصے کے دوران طالبان اور “داعش” کے جنگجوؤں کے حملوں میں عام شہریوں کو بے پناہ جانی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان اور داعش کے جنگجو شہریوں پر اندھا دھند بم پھیک رہے ہیں جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں افغانستان میں خود کش حملوں، بم دھماکوں، دستی بموں اور دیگر جنگی حربوں کے نتیجے میں 1065 افراد مارے گئے جب کہ 2569 زخمی ہوئے ہیں۔ سنہ 2017 کے ستمبر کی نسبت رواں سال شہریوں کا ہونے والا جانی نقصان 21 فی صد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں جنگجوؤں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افغان شہریوں میں 155 بچے اور 72 خواتین بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2017 کی نسبت رواں سال افغانستان میں خود کش حملوں میں 46 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ طالبان اور داعش کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سپورٹس کارکن، نمازی، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان، سرکاری ملازمین، اور انتخابی عملے کے کارکنان شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کے مطابق داعش کے حملے میں 52 فی صد اور طالبان کے حملوں میں 40 فی صد عام شہریوں کو جانی نقصان پہنچا۔