Buy website traffic cheap

کمیشن

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی، ن لیگ کو صاف جواب

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی، ن لیگ کو صاف جواب
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کی تقرری پر مسلم لیگ (ن) کے اعتراضات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ میرٹ پر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ قومی ادارے پر پر بے جا تنقید کسی صورت مناسب نہیں، نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے سیاسی جماعتیں فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے تقرر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر یہ عہدہ قبول نہ کرنے کا کہا تھا

———————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

پشاور؛عید الفطر قریب آنے پر پشاورکے جہانگیر پورہ بازار کی رونقیں بھی بحال ہو گئیں
پشاوری چپلوں کی فروخت عروج پر ،اس سال آن لائن فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے
پشاور÷÷÷÷عید الفطر قریب آنے پر پشاورکے جہانگیر پورہ بازار کی رونقیں بھی بحال ہو گئیں جہاں پشاوری چپلوں کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے تاہم اس سال جوتوں کی فروخت کا آن لائن سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اورصوبے کے دیگر اضلاع سے سے بھی لوگ خریداری کیلئے پشاور کارخ کر رہے ہیں تاہم ملک کے مختلف شہروں اور دبئی سمیت سعودی عرب سے آن لائن پشاوری چپلوں کی فروخت میں اس سال خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔پشاورکے مشہور قصہ خوانی بازار کی دائیں جانب جہانگیر پورہ بازارمیں پشاورچپلوں کی تقریباً 350سے زائد دکانیں ہیں جو نمک منڈی چوک تک پھیلی ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں اقسام کے ہزاروں چپل فروخت کیلئے رکھے ہیں جبکہ عید الفطر قریب آنے پر جہانگیر پورہ بازار کی رونقیں بڑھ گئی ہیں اور افطاری کے بعد سحری تک بازار میں خریداروں کا رش رہتا ہے تاہم اس بار دکانداروں کے مطابق ان کے پاس آن لائن آرڈر بھی آ رہے ہیں اور ساتھ ہی صوبے کے دیگر اضلاع اور ملک کے مختلف حصوں کو بھی جوتے بھیج رہے ہیں جس سے زیادہ کمائی ہورہی ہے ۔بڑے دکانداروں نے کارڈز پر واٹس ایپ نمبر دیئے ہوئے ہیں جن پر پیغامات یا کالیں موصول ہونے کے بعد جوتوں کا لین دین ہورہا ہے ۔
رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہونے کے باوجود پشاورمیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور گرانفروش بدستور شہریوں کو دونوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کے دعوؤں کے باوجود مہنگائی کو شہریوں نے سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے پہلے دو عشرے گرانفروشوں نے خوب ادھم مچایا اور سبزیوں،پھلوں سمیت گوشت اور مرغی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کر دیا جبکہ ساتھ ہی مشروبات بھی مہنگے کر دیئے گئے تاہم رمضان کے تیسرے عشرے کے آغاز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیاگیا ہے ۔گوشت فی کلو 350سے400روپے تک جا پہنچا ہے ۔دودھ،دہی،مشروبات،پھلوں اور سبزیوں سمیت مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں اور گرفتاریوں کے بیانات جاری کر رہی ہے تاہم اس کے باوجود شہر سے مہنگائی ختم نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا فوری طور پر نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔