Buy website traffic cheap

صدر

امریکی نائب صدرکے الزامات من گھڑت ہیں، چین

بیجنگ (یواین پی) چین نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اس مناسبت سے یہ بھی کہا کہ پینس کا یہ بیان مفروضوں پر مبنی ہونے کے علاوہ انتہائی مبہم بھی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق ان کا ملک عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔ امریکی نائب صدر نے جمعرات چار اکتوبر کو ایک تھنک ٹینک ہڈسن انسیٹیٹیوٹ میں تقریر کے دوران چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو دبا میں لانے کی کوششوں میں ہے اور وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں میں ہے تا کہ ٹرمپ یا ان کے ساتھی ان انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں.