Buy website traffic cheap

پوتن پوتن غصے

انٹر ویو کے دوران روسی صدر پیوٹن غصے میں کیوں آ گئے؟

±ماسکو:گذشتہ روز ہلسکی میں امریکی صدر سے ملاقات کے خصوصی انٹر ویو کے دوران روسی صدر پوتن کافی ناراض نظر آئے ۔ انٹر ویو میں ویڈیو کپ میں دیکھا گیا ہے کہ پوتن کو شدید غصّہ ہے کہ امریکی جیوری نے روسی ایجنٹوں کو امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔امریکی چینل “فوکس نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے پوتین نے باور کرایا کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی۔انٹرویومیں میزبان نے اپنے سوال کے بیچ پوتین کو روسی ایجنٹوں پر عائد کیے جانے والے امریکی الزامات کی فہرست پیش کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم پوتین انتہائی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے حرکت کیے بغیر میزبان کو سرد مہری کے ساتھ بول دیا کہ وہ ان کاغذات کو ساتھ موجود میز پر رکھ دیں۔مذکورہ الزامات کی فہرست میں روس کے 12 جاسوسوں کے نام ہیں۔ یہ فہرست ٹرمپ اور پوتین کے درمیان سربراہ ملاقات سے چند گھنٹے پہلے جاری ہوئی۔ تقریبا 35 منٹ جاری رہنے والے انٹرویو میں روسی صدر نے باور کرایا کہ وہ ایسی کوئی معلومات نہیں رکھتے جو ٹرمپ اور ان کے خاندان کے لیے بلیک میلنگ کا ذریعہ ثابت ہو۔انٹرویو کے دوران میزبان نے پوتین پر کافی دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی تاہم روسی صدر نے دوٹوک موقف اختیار کیا۔ ایک موقع پر پوتین نے کہا کہ “صبر کریں، امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے آپ کو سوال کا مکمل جواب مل جائے گا”۔پوتین نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ “کیا آپ واقعی ایسا سمجھتے ہیں کہ روس کی سرزمین پر موجود کوئی شخص امریکا پر اور کروڑوں امریکیوں کے انتخاب پر اثرا انداز ہو سکتا ہے ؟ یہ مکمل طور پر ایک مضحکہ خیز بات ہے”۔