Buy website traffic cheap


اپیل کمپنی کا آئی فون یکس اور میک بک پرو میں خامیوں کا اعتراف

کیلفورنیا: اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بنانے والی مشہور کمپنی ایپل نے اہم اعتراف کیا ہے کہ اس کی 13 انچ میک بک پرو (بغیر ٹچ بار کے) اور آئی فون ایکس میں کچھ ہارڈویئر مسائل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ،بلومبرگ ویب سائٹ نے اس پر ایک مضمون شائع کیا تھا جس کے ردِعمل میں کمپنی کا اعتراف سامنے آیا ہے۔ایپل نے کہا ہے کہ میک بک پرو اور آئی فون ایکس میں ڈسپلے اسکرین پر ٹچ کے مسائل سامنے آئے ہیں جو کچھ اس طرح ہیں:جیسے ہی کوئی اسکرین پر ٹچ کرتا ہے تو اسکرین یا اس کا کچھ حصہ اس کا ردِعمل نہیں دیتا اور جامد ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب نہ چھونے کے باوجود بھی اسکرین تبدیل ہوتی ہے اور ہدایات پر عمل کرتی ہے۔ایپل کمپنی نے مزید کہا کہ جن افراد کے آئی فون ایکس اور میک بک پرو میں ایسے مسائل سامنے آرہے ہیں وہ مجاز اسٹور سے مفت میں اسے تبدیل کروا کر نیا فون یا میک بک پرو حاصل کرسکتے ہیں۔