ایران میں مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کردیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایرانی جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد سے ایران میں ہگامہ آرائی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔امریکی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹر ویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کے ہر شہر میںمظاہرے ہو رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ سربراہ ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے کہا ہے ،انہوں نے کہا کہ “یہ (ایرانی) نظام نہیں چاہتا کہ لوگوں کو اس بات کا معلوم ہو کہ ہم 100% ا±ن کے پیچھے کھڑے ہیں”۔گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ا±ن ایرانیوں کے لیے اپنی حمایت کو باور کرایا تھا جو اپنی حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ پومپیو نے ایرانی حکومت پر “بدعنوانی، ظلم اور نا اہلیت” کے الزامات عائد کیے تھے۔