Buy website traffic cheap

نیوزی لینڈ

ایشیائ کپ میں شکست، پانچویں پوزیشن پر گرفت کمزور پڑنے لگی

دبئی (یواین پی ) ایشیا کپ میں شرمناک پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر پاکستانی گرفت کمزور پڑنے لگی، ایک ساتھ 3 پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد چھٹے نمبر کی آسٹریلوی ٹیم پر برتری صرف ایک پوائنٹ رہ گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی تکمیل کے بعد تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں جاری کردی ہے جس میں پاکستان اور سری لنکا دونوں کو ہی تین تین پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ہے،گرین شرٹس اگرچہ اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں مگر اس پر گرفت ڈھیلی پڑنے لگی ہے کیونکہ ان کو چھٹے نمبر پر 100 پوائنٹس کے ساتھ موجودآسٹریلیا پر صرف ایک ہی پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، اگرچہ ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ حاصل کیا مگر وہ بدستور انگلینڈ سے نیچے دوسرے ہی نمبر پر موجود ہے۔افغانستان کو عمدہ پرفارمنس کا صلہ 5 پوائنٹس ترقی کی صورت میں ملا جس سے اس کا خود سے اوپر نویں نمبر پر موجود افغانستان سے فاصلہ صرف 2 پوائنٹس باقی رہ گیا ہے۔ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل بیٹنگ چارٹ پر دوسری پوزیشن بابر اعظم کے قبضے میں تھی اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ ایونٹ کے دوران آرام پانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیں تے مگر اس کے برعکس ہوا ، خراب کارکردگی کی وجہ سے بابر ایک ساتھ 4 پوائنٹس کے خسارے کا شکار ہوکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔فخر زمان کو تین درجے تنزلی نے 19 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے، البتہ امام الحق 15درجے ترقی سے کیریئر بیسٹ 27 ویں پوزیشن پر فائز ہوچکے ہیں جبکہ شعیب ملک کو بھی 12 درجے کی بہتری نے 42 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔بولنگ میں حسن علی تین درجے خسارے کے بعد اب ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹورنامنٹ میں واحد میچ کھیلنے والے جنید خان کو ایک ساتھ 7 درجے ترقی نے 30 ویں نمبر پر پہنچادیا۔افغانستان کے راشد خان آل راﺅنڈر میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ تین درجے خسارے کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔