Buy website traffic cheap

ایشیاکپ 2018

ایشیاکپ 2018: انتظارکی گھڑیاں ختم ، پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے کا اعلان ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): رواں برس ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا21ستمبر کو متوقع ہے ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی اور ابوظہبی میں ہوں گے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق 18ستمبر کو پہلا میچ پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان ہوگا، اسی روز بنگلہ دیش کی ٹیم کا سری لنکا سے سامنا ہونا ہے، بھارت اپنا پہلا میچ اگلے روز کوالیفائرز کے ساتھ کھیلے گا۔21ستمبر کو پاک بھارت مقابلے کے ساتھ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان بھی مقابلہ طے ہے۔ اس سے قبل اگست میں ملائیشیا میں ایشیا کپ کوالیفائرز ایونٹ ہوگا جس کی فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پہلے پاکستان اور بعد میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔ ایشیا کپ کا گذشتہ ایڈیشن ٹوئنٹی 20 طرز میں ہوا تھا تاہم آئندہ برس ورلڈ کپ کی وجہ سے اس بار یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔