Buy website traffic cheap

ایشیا کپ

ایشیا کپ میں بھارت سے ٹاکرا، آسٹریلوی فاسٹ باؤلرمچل جانسن کو پاکستان کی فکرستانے لگی

لاہور(ویب ڈیسک): ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف اہم معرکے سے قبل سابق کینگرو پیسر کو گرین شرٹس کی فکر ستانے لگی ، جن کا کہنا ہے کہ بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا پاکستان کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فاسٹ باؤلر اومیش یادیو بھی بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ کرناٹکا پریمیئر لیگ میں کمنٹری کیلئے بھارت میں موجود سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل جانس کا کہنا ہے کہ ہردیک پانڈیا نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کی ہے جبکہ مقابلے سے بھرپور کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد ان کے کھیل میں نکھار آرہا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ایشیا کپ نہیں بلکہ ورلڈ کپ کیلئے بھی مضبوط امیدوار کا درجہ مل چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہردیک پانڈیا پاکستان کیخلاف اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر حریف انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن کو ایک ہی سیشن میں لپیٹ دیا تھا لہٰذا ان کی موجودگی بھارتی ٹیم کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔ سابق کینگرو پیسر کا کہنا تھا کہ ہردیک پانڈیا نے انگلینڈ میں کنڈیشنز کو عمدگی سے استعمال کیا اور توقع ہے کہ وہ اومیش یادیو کے ہمراہ یہی کردار ایشیا کپ میں بھی ادا کریں گے۔