Buy website traffic cheap

ایف بی آر

ایمنسٹی سکیم سے اب تک کتنے ہزارافراد فائدہ اٹھاچکے ہیں اور حکومت کو کتنے ارب ملے، تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق حکومت کی طرف سے جاری کی جانیوالی ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جن کے مطابق اب تک تین ہزارپانچ سو اسی افراد سے سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو آٹھ ارب روپے اس ضمن میں ملے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے ایک ہزار نو سو افراد کی جائیدادیں پاکستان میں ہیں اور ایک ہزارچھ سو اسی افرادنے اپنی بیرونِ ملک جائیدادیں ظاہر کی ہیں جس سے ایف بی آر کو بیس ارب روپے ملیں گے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیس جون تک سو ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق سکیم اپنے متوقع نتائج حاصل کرتی نظر نہیں آتی۔