Buy website traffic cheap

آئی فونز

ایپل نے ایک ساتھ آئی فونز کے تین نئے ماڈل متعارف کروادیے، گیارہ سالہ تاریخ کے ان مہنگے ترین موبائلز میں کونسی خصوصیات ہیں، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): ایپل نے گزشتہ روز اپنے تین نئے آئی فون ماڈلز متعارف کروا دیئے ہیں جن میں ایک ماڈل ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا فون ہے۔ اس ماڈل کا نام ’آئی فون ایکس ایس میکس‘ہے جس کی قیمت 1ہزار 99ڈالر (تقریباً 1لاکھ 34ہزار 800روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ اس ماڈل میں آئی فونز کی اب تک کی سب سے بڑی ’سپر ریٹینا‘ سکرین بھی نصب کی گئی ہے جو 6.5انچ ہے۔ اس سے قبل کسی آئی فون ماڈل میں اتنا بڑا ڈسپلے نہیں دیا گیا۔اس کے ساتھ آئی فون ایکس ایس بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کا ڈسپلے 5.8انچ ہے۔ اس کی قیمت 999ڈالر (تقریباً 1لاکھ 22ہزار500روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ ان دونوں ماڈلز میں تیز ترین پراسیسنگ کے لیے ایپل کی ’اے12بائیونک چِپ‘ (A12 Bionic Chip)نصب کی گئی ہے۔کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ماڈلز میں ’فیس آئی ڈی‘ بھی گزشتہ ماڈلز کی نسبت کئی گنا زیادہ تیز اور زیادہ محفوظ ہے۔تیسرا ماڈل ’آئی فون ایکس آر‘متعارف کروایا گیا ہے جو ان دونوں ماڈلز کی نسبت قدرے سستا ہے۔ اس کی قیمت 749ڈالر(تقریباً 91ہزار 800روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ اس آئی فون کاڈسپلے 6.1انچ ہے۔