Buy website traffic cheap

سرمایہ کاروں

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1447 پوائنٹس کا اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک): ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1447 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ چین سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، حصص کی مالیت کم ہونے کے باعث مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایا کاروں نے مختلف کمپنوں کے شیئز کی جم کر خریداری کی، اس طرح مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 1447 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔اس سے قبل مارکیٹ کا یہ لیول 9 ہفتوں قبل دیکھنے میں آیا تھا، حصص کی مالیت میں 221 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔