Buy website traffic cheap

حیدر آباد(یواین پی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج جمعہ سے حیدرآباد میں شروع ہوگا۔میزبان بھارت کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارت نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اننگز اور 272 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 اکتوبر، تیسرا میچ 27 اکتوبر، چوتھا میچ 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔