Buy website traffic cheap

کیٹن جیننگز

بھارت بمقابلہ انگلینڈ: کبوتروں نے انگلش کھلاڑی کیٹن جیننگز کو آؤٹ کروادیا، گراؤنڈ میں دلچسپ صورتحال

لاہور(ویب ڈیسک): ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کبوتروں کو بھی اڑاتے نظر ا?ئے تاہم کھیل پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے انھیں ایسا کرنا پڑا۔انگلش اوپنر کیٹن جیننگز نے اپنے آؤٹ ہونے کی وجہ کبوتر کو قرار دینے سے انکار کردیا، انھوں نے بھارت سے میچ کی پہلی صبح 42 رنز بنائے تاہم 36 ویں اوور کے آغاز سے قبل مڈ وکٹ پر کبوتر دکھائی دیا۔ اسے اڑانے کیلیے انھوں نے شو کی آواز نکالی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا، جس پر دوسرے اینڈ پر موجود جوئے روٹ دونوں ہاتھ پھیلاتے ہوئے کبوتر کی جانب بھاگے مگر اس کا بھی اثر نہ ہوا۔آخر اسکوائر لیگ پر موجود امپائر علیم ڈار نے کبوتر کو وہاں سے اڑایا، شامی کی اگلی گیند کو جیننگز نے وکٹوں پر دے مارا بعد میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کی وجہ کبوتر تو نہیں تھا جس پر اوپنر نے کہاکہ نہیں میں اپنے آؤٹ ہونے کی ذمہ داری کبوتر پر نہیں ڈالوں گا۔دلچسپ بات یہ ہے پورا دن کبوتر مداخلت کرتے رہے، کئی بار علیم ڈار انھیں اڑانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔