Buy website traffic cheap

سکندربوسن

تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے بنی گالہ کے باہر احتجاج رنگ لے آیا، سکندربوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج بالآخر رنگ لے آیا ہے ۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی قیادت نے ملتان کے حلقہ این اے ایک سو چون سے سابق وفاقی وزیرسکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی اب کس کو میدان میں اتارے گی اس کا فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے۔ یادرہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر سکندر بوسن کو ٹکٹ دیے جانے کیخلاف سراپا احتجاج تھی اور حلقے میں بھی سکندر بوسن کے خلاف عوام میں کافی غصہ تھا جس کے مدنظر پی ٹی آئی نے ان سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ سکندربوسن ن لیگ چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔