Buy website traffic cheap

بلوچستان

جلد بازی میں غلطی ہوگئی، دیکھئے تحریک انصاف نے کیسے ”یوٹرن“ لیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے طور پر ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے، اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جلد بازی میں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے غلطی ہو گئی تھی لہٰذا نگران وزیراعلیٰ کےلئے نیا نام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناصر کھوسہ کی نامزدگی پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔بدھ کو لاہور میں مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ جلد بازی میں غلطی سے ناصر محمود کھوسہ کا نام نگران وزیراعلیٰ کے طور پر دیا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتفاق بھی کیا تھا اور ہم نے اس کا اعلان بھی کیا تھا اور اب ہم یہ نام واپس لے رہے ہیں اور نیا نام جلد دے دیں گے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے ناصر کھوسہ کے نام پر اچھی طرح مشاورت نہیں کی تھی ان کی نامزدگی سے پہلے صحیح طرح مشاورت ہونی چاہیے تھی جو کہ ہماری غلطی ہے اور اب ہم نے یہ نام واپس لے لیا ہے اور نئے نام جلد دے دیئے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ناصر کھوسہ ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، ن لیگ ڈٹ گئی