Buy website traffic cheap

جنسی

جنسی ہراسانی کا معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں، رنویر سنگھ

نئی دہلی(یواین پی ) نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کہا ہے کہ یہ معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی متاثر ہیں۔دپیکا پڈوکون اووررنویر سنگھ نے گزشتہ روز نئی دہلی میں 16 ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا، جنسی ہراسانی چاہے کام کرنے کی جگہ پر ہو یا سڑک پر غلط ہے۔رنویر سنگھ نے کہا جب کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس بارے میں بات کرنا بہت جرات مندانہ قدم ہے لہذا ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے شخص کی بات سننی چاہئے۔اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا میرے لیے می ٹو مہم صرف ایک صنف(خواتین)تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مہم غلط پر صحیح کی جیت ہے، لہذا کوئی بھی شخص جو بدسلوکی کا سامنا کرتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہمیں اس کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے۔