Buy website traffic cheap

عباسی

حمزہ علی عباسی بھی چیف جسٹس کے نقش قدم پر چل پڑے، ایسا اقدام کردیا کہ پاکستانی عوام تعریف کیے بنا نہ رہ سکی

لاہور (ویب‌ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی چیف جسٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں 3 لاکھ روپے جمع کرادئیے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیسے جمع کروانے رسید شیئر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’’میں نےاپنے حصے کاکام کردیا ہے، اور اب آپ سب لوگوں سے التجا کررہاہوں کہ آپ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ مجھے چیف جسٹس اورسپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے، انہوں نے یہ فنڈ پاکستان میں پانی کے بحران کی صورتحال کے تحت قائم کیا ہے، مہربانی کرکے آپ سب دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالیں۔‘‘