Buy website traffic cheap

خون

خون کی کمی دور کرنے والی دس غذائیں

لاہور (عنبر شاہد) اکثر خواتین کو ماہواری اور زچگی کے بعد خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر جسمانی تھکاوٹ اور مختلف جگہ پر درد میں مبتلا رہتی ہیں۔اس کمی سے بچنے کے لیے آئرن سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال بہت ضروری ہے ۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون اسی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے آپ خون کی کمی کو پورا کرسکتی ہیں۔
چنے اور دالیں
یہ پروٹین اور آئرن سے بھرپورغذا ہےجو ہیموگلوبن کے لیے بہترین ہے۔
پالک
پالک آئرن سے بھرپور سبزی ہے اور اسے کھانا غذائی اجزائ کو بہت تیزی سے جسم میں شامل ہونے میں مدد دیتا ہے۔
ٹماٹر
آئرن سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو وٹامن سی بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ آئرن کے جسم میں جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے
کشمش
کشمش بھی آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جسے آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے
کھجور
کھجور آئرن کی کمی کا بہترین علاج ہے اور عورتوں کے لیے ایام حیض میں ایک ٹانک کا درجہ رکھتی ہے اس کے استعمال سے کسی قسم کی کمزوری نہیں ہوتی ہے۔
انار
انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو کہ آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے

تربوز
تربوز نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری کرتا ہے بلکہ جسم میں موثر طریقے سے ہیموگلوبن کی سطح بھی بڑھاتا ہے۔
آلو بخارے
اس میں موجود آئرن ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھانے میں مددگار ہے۔
کلیجی
کلیجی فائبر، پروٹین، منرلز، وٹامنز اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، اس کی معتدل مقدار میں استعمال خون کی کمی کو چند دنوں میں پورا کیا جاسکتا ہے۔
انگور
انگور کا استعما ل بھی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ہے۔