Buy website traffic cheap

داتا

داتا گنج بخش ؒ اور چہلم حضرت اما م حسینؓ کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے حضرت علی ہجویر ی المعروف داتاگنج بخش ؒ اور چہلم حضرت اما م حسینؓ کا ٹریفک پلان جاری کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام انتضامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کی نگرانی کیلئے دو ایس پیز کی نگرانی، 6ڈی ایس پیز،42انسپکٹرز،510 وارڈنز اور 120لیڈی وارڈنز تعینات کردی گئی ہیں. جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق زائرین اپنی گاڑی/موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک،ناصر باغ ،موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں. شاہدرہ کی طرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی اسے چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن اورچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں بجھوایا جائیگا. جبکہ صبح سات بجے سے چوک میلاد ،اکبری گیٹ،موچی گیٹ،رنگ محل،پانی والا تالاب،ناولٹی سینما اور ڈیرہ شاہیا پہلوان سے جلوس میں داخل نہیں ہو سکے گی۔
چوک ضلع کچہری ،کارنرDIGآپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،R/Oموری گیٹ ،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ ،چوک چیٹرجی، چوک آزادی ڈائیورشن پوائنٹ اورآزادی فلائی اوور سے کسی قسم کی ٹریفک کولوئرمال روڈپرداخل نہیں ہونے دیاجائیگا۔ اختتام جلوس تک لوئر مال،پیر مکی یوٹرن ،ضلع کچہری،اندرون سرکلر روڈ،موری گیٹ تا چوک اسلامیہ اور تمام روڈ جولوئر مال روڈ سے ملتی ہیں ،ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔