Buy website traffic cheap


دنیا کا سب سے مہنگا لیموں، قیمت 45 ہزار روپے فی کلو

فرانس: دنیا میں لیموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنی خاص لذت اور ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں انتہائی مطلوب ہے۔

اسے فنگرلائم کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت 30 سے 45 ہزار روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔

فنگر لائم میں موتی نما رس بھرے دانے ہوتے ہیں جنہیں دنیا بھر کی اعلیٰ ریستورانوں کے متعدد کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ پھل آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں موجود بارانی جنگلات اور دیگر خطوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے جو عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے ڈشوں کی گارنش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے