Buy website traffic cheap

عمران خان

دورہ جی ایچ کیو: وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کا منفرد اعزازاپنے نام کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملکی تاریخ میں وہ پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں جنہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں اجلاس کی تنِ تنہا صدارت کی ہے۔ اس سے قبل جی ایچ کیو میں ہونے والے اجلاسوں کی صدارت وزیر اعظم اور آرمی چیف مشترکہ طور پر کرتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد فوجی حکام اور کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملٹری حکام کی جانب سے داخلی سلامتی سمیت دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، یہ اجلاس مسلسل 8 گھنٹے تک جاری رہا ۔