Buy website traffic cheap

رنبیر

رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی، اہم تاریخ منظر عام پر آگئی، مداح خوشی سے جھوم اُٹھے

ممبئی (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ادکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں. تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہر طرف جاری ہیں، دونوں کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ رنبیر عالیہ ایک دوسرے کے گھر پر چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں. لیکن اب یہ سلسلہ مزید شادی تک بڑھ گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبصورت جوڑی 2020 تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیگی. اس سے پہلے بھی دونوں اداکار ایک دوسرے کیلئے اپنی چاہت کا اظہار کرچکے ہیں.

یہ خبر بھی پڑھیں: نئی فلم ’ریمبو‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی