Buy website traffic cheap

پاکستان انجینئرنگ کمپنی

رواں سال پاکستان انجینئرنگ کمپنی نے 50 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع کمایا

لاہور(ویب ڈیسک): گذشتہ سات سال کے دورانپاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ(پی ای سی او)نے مجموعی طور پر 50 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011 تا 2014 کے دوران کمپنی کو مسلسل خسارہ کا سامنا رہا ہے جبکہ مالی سال 2015 تا 2017 کے دوران کمپنی نے منافع کمایا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011 تا 2014 کے دوران کمپنی کو مجموعی طور پر 281 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔مالی سال 2011 کے دوران کمپنی کا خسارہ 31 ملین روپے، مالی سال 2012 کیلئے 100 ملین روپے جبکہ مالی سال 2013 کیلئے 83 ملین روپے اور مالی سال 2014 کیلئے کمپنی کا خسارہ 67 ملین روپے رہا ہے۔ پی ای سی او کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015 کے دوران کمپنی نے خسارہ پر قابو پا کر 45 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا جو آئندہ مالی سال 2016 کیلئے 220 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017 کے دوران کمپنی کو 66 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ اس طرح گذشتہ سات سال کے دوران پی ای سی او نے مجموعی طور پر 50 ملین روپے کا خالص نفع کمایا ہے۔