Buy website traffic cheap

اقوام متحدہ

رواں سال کتنے معصوم بچوں کی جانیں لی گئیں، دہشت گردوں کا اصل نشانہ کونسے مقامات بن چکے ہیں، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017میں دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلح تنازعات کی لپیٹ میں آ کر دس ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذوری کا شکار ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسلح تنازعات کے مقامات پر حملہ آوروں نے اب تواتر سے اسپتالوں اور اسکولوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے منافی اکیس ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں اور حقیقت میں یہ اِس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔سن 2016 میں ایسی کارروائیوں کی تعداد ساڑھے پندرہ ہزار کے لگ بھگ تھیں۔اس رپورٹ میں یمنی جنگ میں بچوں کی ہلاکت کو خاص طور پر واضح کیا گیا ہے۔