Buy website traffic cheap

ڈالر

روپے کی قدر میں ڈالر کی قیمت آسان پر، 125.40 پیسے کا ہو گیا

کراچی:پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ نہ رک سکا امریکی ڈالر ایک سو پچیس روپے پچاس کی بلند ترین سطح تک پہن گیا ۔ انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ ڈالر کی قیامت میں چار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا ۔فاریکس ڈیلر کے مطابق اوپن مارکٹ کھیلنے پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے جس کا ایک اندازے کے مطابق 128 روپے ہونے کے اندازے ہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ جمع کے روز ڈالر کی قیمت 121 روپے 54 پیسے کا تھا جس میں اضافے کے بعد روپ کی قیدر میں مزید کمی دیکھی گئی ہے ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کاروبار کے دوران ڈالر 110 روپے 50 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور مختلف اوقات میں اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نواز شریف مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر نے سزا کے خلاف اپیل کردی

نواز شریف مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر نے سزا کے خلاف اپیل کردی
جولائ 16, 2018 0 تبصرے 3 مناظر
اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے احتساب عدالت کی جانب سے ملنے والی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر د ی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل گئی گئے ہے اور اپیل کا فیصلہ آنے تک سزا معطل کر کے مریم ،نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورکیے بغیر ہی سزا سنائی اس لیے قید جرمانے ، نا اہلی اور جائیداد قرقی کا عدالت حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلے کو معطل کیا جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بر کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، صفائی کے بیان میں بتادیا تھا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا اس لیے شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے، احتساب عدالت کے جج مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔