Buy website traffic cheap

شاہد آفریدی

سابق آل راؤنڈر شاہدآفریدی کو بڑاجھٹکالگ گیا، دنیا کے اہم کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی انجری کے سبب کیریبین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے بحالی پروگرام چل رہا ہے۔ اس لئے انہیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس مرتبہ سی پی ایل میں وہ جمیکا تلاواز کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ وہ گھر بیٹھ کر ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ عماد وسیم ایونٹ میں ان کا خلا ء پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ کیلئے شاہد آفریدی کو رواں سال جمیکا کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔