Buy website traffic cheap

بینظیر بھٹو

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، کونسی معروف اداکارہ بی بی شہید کا کرداراداکرینگی

لاہور(ویب ڈیسک): انڈین فلم انڈسٹری کے بعد اب لالی وڈ نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں، سیاستدانوں ،اداکاروں کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا جائے۔ اسی تناظر میں سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹوشہید کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بائیوپک میں معروف اداکارہ مہوش حیات مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا کردار اداکرینگی۔ اس خبر کو مداحوں تک مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے پہنچایا ہے۔ بی بی شہید کی پینسٹھویں سالگرہ کے موقع پر مہوش حیات نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بینظیر بھٹو کی آٹو بائیوگرافی پڑھ رہی ہیں۔