Buy website traffic cheap

ابرارالحق

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی سیٹ ایک بارپھر خطرے میں‌ پڑگئی، ابرارالحق نے اہم قدم اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ابرارالحق کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، ن لیگی رہنما احسن اقبال اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ دھاندلی کر کے احسن اقبال کو جتوایا گیا۔ابرارالحق کا درخواست میں موقف ہے کہ دھاندلی سے متعلق ریٹرننگ افسر کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔