Buy website traffic cheap

امام الحق

سابق کرکٹرزنے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے عمران خان سے امیدیں باندھ لیں

لاہور(ویب ڈیسک): چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کہ ان کے دور حکومت میں کھیل میں بہتری اورملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔گوجرانوالہ میں شعیب اختر کے ہمراہ لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔