Buy website traffic cheap

پی سی بی

سالانہ پی سی بی ایوارڈزکی تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی میں پی سی بی کے تحت سالانہ ایوارڈ تقریب میں کھلاڑیوں کو ایوارڈز کے ساتھ انعامی رقم بھی دی گئی جس میں فخر زمان کو 25لاکھ، کپتان سرفراز احمد کو10لاکھ، محمدعباس، حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، ثناء میر، ڈائنا بیگ اور جویریہ خان کو6،6لاکھ جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے مالک شان مسعود، اعزاز چیمہ، کامران اکمل، جویریہ خان، ڈائنا بیگ اور سدرہ نواز کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کا انعام ملا۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے عامر اشفاق ، محمد نوید قمر، نہارعالم کو 5،5لاکھ روپے ، بیسٹ امپائرمحمدآف یعقوب، بیسٹ ریفری محمد انیس، بیسٹ کوچ ساجد اکبر کو تین، تین لاکھ روپے جبکہ بیسٹ اسکورراظہر حسین، بیسٹ کیوریٹرریاض احمد کو 2،2لاکھ روپے دیے گئے۔قومی فاسٹ بالر محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور پی سی بی کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ اس کی جانب سے کھلاڑیوں کی ہر سال اس طرح حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جس سے عمدہ کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے۔محمد عباس کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ سال ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین بالر کا ایوارڈ ملا تو انہوں نے اسی وقت یہ مقصد بنا لیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی سے اپنی اہمیت کو منوانا ہے اور یہی محنت انہیں اس ایوارڈ تک پہنچانے کا باعث بن گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ایوارڈ ان کیلئے ایک سخت چیلنج بھی ہے کیونکہ انہیں اپنے کھیل کا موجودہ معیار قائم رکھتے ہوئے آئندہ بھی پاکستان کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔