Buy website traffic cheap

آزادکشمیر

سانحہ8اکتوبر2005کے بعد قو م نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اسلام آباد( یواین پی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ سانحہ8اکتوبر2005کے بعد قو م نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اگر تعمیر نو کے فنڈز بروقت مل جاتے تو تعمیر نو کے منصوبہ جات مکمل ہو چکے ہوتے ، ایراءتعمیر نو کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے حکومت آزادکشمیر اور تمام متعلقہ ادارے بھرپور تعاون کےلئے تیار ہیں ،8اکتوبر کا دن عزم و حوصلے کی نشاندہی کرتا ہے ،تعمیر نو کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں،سانحہ 8اکتوبر کے بعد آزادخطہ میں مثالی تعمیر و ترقی ہوئی اس باوجود ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ تعمیرنو کا عمل فنڈز کی کمی کے باعث التواءکا شکار ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ سانحہ8اکتوبر کے بعد پاکستانی قوم ، پاک افواج اور دوست ممالک نے متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کےلئے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے آج ہم یوم شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ8اکتوبر2005کو کبھی نہیں بھول سکتے اس کے بعد پاکستانی قوم نے ایثار ، قربانی اوربھائی چارے کی لازوال مثال قائم کی ۔انہوں نے کہاکہ تعمیر نو کے کچھ منصوبہ جات فنڈز کی کمی کے باعث نامکمل ہیں،آزادحکومت کا مطالبہ رہا ہے تعمیر نو کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کےلئے ڈیڈ لائن دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ 8اکتوبر کے بعد آزادخطہ میں مثالی تعمیر و ترقی ہوئی ہے ،روڈ نیٹ ورک ، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبہ جات میں بہتری آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں پہنچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔