Buy website traffic cheap

طیب اردگان

شام میں انتخابات ہونے تک وہاں سے نہیں جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ شام میں عوام کی جانب سے انتخابات کرائے جانے تک ترکی کی فورسز وہاں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ایردوآن نے یہ گزشتہ روز استنبول میں ایک بین الاقوامی فورم کے اختتام پر کہی۔ترکی کی فورسز کو اگست 2016 میں شام بھیجا گیا تا کہ سرحدی علاقے کو داعش تنظیم کے مسلح ارکان سے پاک کیا جا سکے۔ رواں سال شمالی شام کے علاقے عفرین میں کرد ملیشیاں کے خلاف بھی ایک آپریشن عمل میں آیا جن کو ترکی دہشت گرد شمار کرتا ہے۔ایردوآن نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ جب شام عوام اپنے ہاں انتخابات کرا لیں گے تو اس کے بعد ہم شام کو شامیوں کے حوالے کر کے وہاں سے نکل آئیں گے ۔ترکی کے صدر نے باور کرایا کہ امریکا نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھرے 19 ہزار ٹرک بھیجے۔