Buy website traffic cheap


شام کے لیے امریکا کے امن مندوب کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں بالخصوص شام کے مسئلے پرہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ عادل الجبیر، وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر بن سنھان، ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد بن حسن عیسری، سعودی عرب میں امریکی سفیر کریسٹوفر ھینزل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔