Buy website traffic cheap

شعیب

شعیب اختر خود کو ڈان آف کرکٹ قرار دینے پر مذاق کا نشانہ بن گئے

کراچی (یواین پی) سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر ٹویٹر پر خود کو ڈان آف کرکٹ قرار دینے پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر نے کہا ہے کہ لوگ مجھے ڈان آف کرکٹ کہتے تھے مگر میں نے کبھی دوسروں کو چوٹ پہنچاکر لطف نہیں اٹھایا، میں ہمیشہ اپنے ملک اور دنیا کے لوگوں کی خاطر کھیلا کرتا تھا۔سابق فاسٹ باﺅلر کے اس بیان پر ایک بھارتی شائق نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ 2003 میں ٹنڈولکر کی جانب سے پڑنے والے چھکے بھول گئے، کسی نے انھیں سہواگ کے ہاتھوں پٹائی یاد دلائی تو ایک کا کہنا تھا کہ میں نے تو کسی کے منہ سے آپ کو ڈان آف کرکٹ کہتے ہوئے نہیں سنا۔