Buy website traffic cheap

شمالی کوریا

شمالی کوریا کیخلاف معاشی پابندیوں پر دوبڑے ممالک ڈٹ گئے، امریکی حکم ماننے سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک): چین اور روس نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا، جبکہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر سخت پابندیاں برقرار رکھے ۔چین اور روس نے شمالی کوریا کے حوالے سے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو امن کوشش کا انعام دیا جائے۔دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ پو مپیو نے اقوام متحد ہ کو درخواست کی ہے کہ وہ شما لی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے۔اس حوالے سے امریکی وزیر نے سلامتی کونسل کو شمالی کوریا سے مذاکرات پر بریفنگ بھی دی۔ امریکی سفیر نکی ہیلے کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے پر سہولتیں دی جا سکتی ہیں