Buy website traffic cheap


شہبازشریف کے بنائے گئے اداروں کو بین الاقوامی سطح پر سراہاجانے لگا، سلمان صوفی مدرٹریساایوارڈ کے لیے منتخب

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کو مدر ٹریسا ایوارڈز 2018 کے لیے منتخب کرلیا گیا،اس سےقبل ملالہ یوسفزئی اور بلقیس ایدھی کو بھی یہ ایوارڈ دیا جاچکا ہے جب کہ دلائی لامہ،مہاتیر محمد،ملالہ یوسفزئی اور بلقیس ایدھی بھی مدر ٹریسا ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں،رواں برس جن دیگر شخصیات کو یہ انعام دیا جائے گا ان میں نوبیل انعام یافتگان شریں عبادی، توکل کامران، نادیہ مراد کے علاوہ افغان خاتون اوّل رولا غنی اور دیگر عالمی شخصیات شامل ہیں۔ سلمان صوفی پنجاب میں خواتین پر تشدد روکنے سے متعلق قانون کے مصنف اور وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹرز کے بانی ہیں،پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں، ان کے سینٹڑز نے 2017 میں خواتین کے خلاف تشدد کے 22 سو کیسز حل کیے، سلمان صوفی نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے مواد سلیبس کا حصہ بنایا اور ویمن آن وہیلز کے نام سے منصوبہ شروع کرکے خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔سلمان صوفی نے مدر ٹریسا ایواڈ کی نامزدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کرتے ہوئےکہا کہ میں یہ ایوارڈ ان خواتین کے نام کرتا ہوں جو تشدد کا نشانہ بنیں اور ان کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کرتا ہوں، خواتین بااختیار بنانے کا منصوبہ شروع کرنے میں مدد پر پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جو منصوبہ شروع کیا وہ شہباز شریف اور سول سوسائٹی کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا جو میرے ساتھ کھڑے رہے،ابھی بھی برابری کی جنگ اپنے خاتمے سے بہت دور ہے،ہمیں اس سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔