Buy website traffic cheap

رہنماﺅں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت متعدد رہنماﺅں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کو اپنے قائد کا استقبال کرنا مہنگا پڑ گیا. تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز اور شہباز شریف سمیت متعدد رہنمائوں اور سینکڑوں کارکنوں کیخلاف بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. مقدمہ لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی، عظمٰی بخاری، سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، کامران مائیکل، کرنل (ر)مبشر، راجہ ظفرالحق اور مشاہد حسین سید سمیت درجنوں (ن) لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔