Buy website traffic cheap

ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب کے تبادلے کا چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے لیا

لاہور (آفتاب نیوز) ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب کو ایک ماہ بعد ہی تبدیل کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 7 ستمبر کو سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے آئی جی تبدیل کردےئے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر کلیم امام کو آئی جی سندھ پولیس محمد عامر کو آئی جی پنجاب پولیس جبکہ صلاح الدین خان کو آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی سے ان کا عہدہ لینے اور ان کی جگہ دوسرا آئی جی لانے کیلئے وفاقی حکومت کو تین نام تجویز کئے تھے۔ تاہم حکومت پنجاب نے ایک ہی ماہ بعد نیشنل پولیس اکیڈمی میں بطور کمانڈنٹ فرائض انجام دینے والے گریڈ 22 کے پولیس آفیسر امجد جاوید سلیمی کو پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ سابق آئی جی پنجاب کلیم امام جنہیں ڈی پی او پاکپتن تقرری کیس میں معطل کیا گیا تھا انہیں حکومت نے بعد میں سندھ میں آئی جی پنجاب لگادیا۔ یہ بات ریکارڈ میں ہے کہ آج تک آئی جیز کا تبادلہ کبھی اتنی جلدی نہیں ہوا ان کی کارکردگی پرکھنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے مگر جس عجلت میں سابق آئی جی پنجاب کلیم امام کو سندھ میں تعینات کیا گیا تھا اس عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امجد سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ ایک اچھے با اصول اور باصلاحیت پولیس آفیسر ہیں اور اپنے محکمے کو چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ویسے بھی تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وزیروں اور بیورو کریسی کو ان کی اچھی بری کارکردگی پر ادھر ادھر کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام لگایا ہے کہ آئی جی پنجاب محمد طاہر کو پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی شکایت پر تبدیل کیا گیا جن کی نگرانی میں غالب مارکیٹ میں ان کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔ ادھر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا ہے اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ آئی جی کا تبادلہ کیوں کیا گیا۔ ضمنی انتخابات کے باعث آئی جی تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آئی جی نے حکومت کا ٹاسک پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں ہٹایا گیا۔